سینیٹ الیکشن میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، نیب کو نجی کاروباری ٹرانزیشن سے دور رہنا چاہئے: سلیم مانڈوی والا 

  سینیٹ الیکشن میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، نیب کو نجی کاروباری ٹرانزیشن سے دور ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کو نجی کاروباری ٹرانزیشن سے دور رہنا چاہئے، نیب نجی کیسز میں عوام کو تنگ اور ہراساں کرنا بند کرے، نیب جب تک یہ نجی کیسز کرے گا عوام کا نقصان ہو گا۔جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں،کیس سے متعلق یہی کہوں گا میرا کیس نجی ٹرانزیکشن کا کیس ہے، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کچھ بھی ہو سکتا ہے،سب نمبر گیم کا چکر ہے،دیکھنا ہو گا سینیٹ انتخابات کے لئے کون کتنی تیاری کرتا ہے۔ پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضاگیلانی پر الیکشن کمیشن نے کوئی اعتراض نہیں لگایا۔یوسف رضاگیلانی سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے اور کامیاب ہوں گے، انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات کی خبر سے بہت دکھ پہنچا ہے۔

 سلیم مانڈوی والا  

مزید :

صفحہ آخر -