رشتہ تنازع،ملزمان نے راوی ریان سے دو لڑکیوں کو اغواء کرلیا

  رشتہ تنازع،ملزمان نے راوی ریان سے دو لڑکیوں کو اغواء کرلیا

  

لاہور (کرائم رپورٹر) مریدکے تھانہ صدرکے نواحی گاؤں راوی ریحان کی رہائشی ایک نوعمر لڑکی اور اس کی بھانجی کو رشتے دار ملزموں نے اغوا کر لیا، چار روز گزرنے کے باوجود پو لیس مغویان کو بازیاب نہیں کروا سکی، متاثرہ خاندان حصول انصاف کیلئے روزنامہ پاکستان کے دفتر پہنچ گیا اور وزیراعلی پنجاب، آئی جی پولیس،ڈی پی اواور آر پی او شیخوپورہ سے ان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ راوی ریحان کی رہائشی کوثر بیگم زوجہ محمد عارف نے موقف اختیار کیا ہے انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی ایک بیٹی روبینہ کی شا دی کپ سٹور مصری شاہ لاہورکے رہائشی نوید سے کی۔ چار روز قبل ان کا داماد نوید اپنی بیوی روبینہ والدہ کوثر اور والد محمد شریف کے ہمراہ ایک گاڑی پر ان کے گھر پہنچے بازار جانے کے بہانے ان کی نو عمر بیٹی رضیہ اور ان کی کمسن نواسی گلشن کو خریدوفروخت کے بہانے اپنے ساتھ بازار لے گئے اور واپس نہیں آئے۔ رات گئے تک وہ اپنی بیٹی اور نواسی کا انتظار کرتے ر ہے مگر واپس نہ آنے پر انہیں معلوم ہوا ملزمان نے انہیں اغوا ء کر لیا ہے وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان ان سے اغوا ہونیوالی بیٹی رضیہ کا رشتہ مانگتے تھے نہ دینے کی پاداش میں انہوں نے ا سے نواسی سمیت اغوا کر لیا ہے جس کا مقدمہ پولیس نے درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔

لڑکیاں اغوا

مزید :

صفحہ آخر -