میوہسپتال میں خواجہ آصف کی بائیں آنکھ میں موتیا کا کامیاب آپریشن

میوہسپتال میں خواجہ آصف کی بائیں آنکھ میں موتیا کا کامیاب آپریشن

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سابق وفاقی وزیر اور(ن) لیگی رہنما خواجہ آصف کی بائیں آنکھ کا آپریشن کر دیا گیا، آپریشن آئی سرجن پروفیسر اسد اسلم نے کیا۔ خواجہ آصف کو دو روز بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائیگا۔یاد رہے خواجہ آصف منگل کے روز سے میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں،  ان کی دائیں آنکھ کا آپریشن کچھ عرصے پہلے ہی ہو چکا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے اسیر رہنما خواجہ آصف آنکھ کے موتیا اور ہرنیا کے مرض میں مبتلا ہو گئے تھے، جس پرانہیں میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا تھا۔کوٹ لکھپت جیل میں قید لیگی رہنما خواجہ آصف کو میو ہسپتال کے اے وی ایچ وارڈ کے وی آئی پی روم میں شفٹ کیا گیا تھا۔ کورونا کی جانچ کیلئے نمونے لے لیے گئے تھے۔ ٹیسٹ منفی آنے پر خواجہ آصف کا موتیا کا آپریشن کیا گیا،انہیں میو ہسپتال کے آئی وارڈ میں آنکھوں کے چیک اپ کیلئے لایا گیا تھا۔ ماہر آئی سرجن پروفیسر اسد اسلم اور ایسوسی ایٹ پروفیسر سردار علی ایاز صادق نے ان کی آنکھوں کا چیک اپ کیا۔ ماہر سرجن پروفیسر اصغر نقی نے انہیں ہرنیا کا آپریشن کروانے کی تجویز دیتے ہوئے آنکھ کے اپریشن کیلئے ایڈمٹ کر لیا گیا تھا۔

خواجہ آصف آپریشن

مزید :

صفحہ آخر -