خورشید شاہ اثاثہ جات کیس کی سماعت 8مارچ تک ملتوی

      خورشید شاہ اثاثہ جات کیس کی سماعت 8مارچ تک ملتوی

  

 سکھر(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ پاکستان خوش قسمت ملک ہے جہاں پر متفقہ آئین موجود ہے جس میں اگر کوئی چھیڑ چھاڑ یا آرڈیننس وغیرہ کے ذریعے ترمیم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرکی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اگر صدارتی آرڈیننس یا کسی اور ذریعے سے آئین میں ترمیم کی کوشش کی گئی تو پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوجائے گی۔دریں اثناء سکھرکی احتساب عدالت میں خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،وکلاء کے دلائل کے بعد سماعت 8مارچ تک ملتوی کردی گئی،عدالت نے خورشید شاہ کے بھتیجے جنید قادر شاہ کو مشروط طور پر ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -