ایگریکلچر کمیٹی کا اجلاس، کپاس کے کاشتکاروں کیلئے سبسڈی کا فیصلہ 

  ایگریکلچر کمیٹی کا اجلاس، کپاس کے کاشتکاروں کیلئے سبسڈی کا فیصلہ 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر ہاؤس لاہور میں ایگریکلچر کمیٹی کا اہم اجلاس، گور نرچوہدری محمد سرور'وفاقی وزیر خوراک 'چیئر مین سی پیک اتھارٹی سمیت دیگر کی شر کت، زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے جد ید ٹیکنالوجی کو استعمال کر نے کی سفارشات تیار،چیئر مین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کمیٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی۔کمیٹی نے کپاس کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ گور نر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ کپاس کے نئے بیچ کی تیاری کیلئے چین اور دیگر ممالک سے مدد لی جائے گی وفاقی اور صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکمے کپاس کے کاشتکاروں کیساتھ کھڑے ہیں۔ چین نے پاکستان کیلئے خصوصی طور پر ایگر ی کلچر اتاشی کی تقر ری کر دی ہے۔ سی پیک منصوبے کے تحت ایگر ی کلچرکے شعبے میں بھی بھر پور کام کیا جائے گا۔ وزیر خوراک فخر امام کپاس کاشت کر نیوالوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کا منصوبے شروع کیا جارہا ہے۔اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت حسنین جہانیاں گردیزی سمیت وفاقی اور صوبائی افسران شر یک ہوئے۔

 ایگریکلچر کمیٹی 

مزید :

صفحہ آخر -