ڈسکہ، وزیرآباد کی سیٹوں پر ضمنی الیکشن، پی ڈی ایم جیتے گی، قمر الزمان

    ڈسکہ، وزیرآباد کی سیٹوں پر ضمنی الیکشن، پی ڈی ایم جیتے گی، قمر الزمان

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں انتظامیہ پی ٹی آئی  امیدوار کو جتوانے کیلئے روائتی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ حکومت کے خلاف فیصلہ کن ہو گا۔ڈسکہ اور وزیرآباد کی دونوں سیٹوں پر پی ڈی ایم جیتے گی عوام نے فیصلہ دے دیا،حکومت اپنا مینڈیٹ کھو بیٹھی ہے۔ آج پاکستان کا ہر طبقہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ اپنے دفاعی اداروں کو مضبوط کیا۔تمام ادارے آئین کے مطابق چلیں گے تو ملک ٹھیک چلے گا۔موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

 قمر الزمان کائرہ 

مزید :

صفحہ آخر -