سپریم کورٹ اٹارنی جنرل کو غیر ذمہ دارانہ بیان پر طلب کرے،نیئر بخاری
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات میں پیسوں سے متعلق بیان پر اٹارنی جنرل سے وضاحت کا مطالبہ کردیا۔ جمعرات کو اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہاکہ اٹارنی جنرل کا پیسوں کی تقسیم کی تیاریوں سے متعلق بیان غیر ذمہ دارانہ بیان ہے۔انہوں نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے بیان دیکر تمام سیاسی جماعتوں پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے، سپریم کورٹ اٹارنی جنرل کو اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر وضاحت کیلئے طلب کرے۔انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے جو بیان دیا اس سے متعلق تمام شواہد پیش کرنے کے پابند ہیں،اٹارنی جنرل ثبوت پیش نہ کرنے کی صورت میں عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔
نیئر حسین بخاری