فیٹف دہشتگرد بھارت کیخلاف بھی کارروائی کرے، رحمن ملک کا خط

فیٹف دہشتگرد بھارت کیخلاف بھی کارروائی کرے، رحمن ملک کا خط

  

  اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے صدر ایف اے ٹی ایف کے نام خط لکھ کر پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے اور بھارت کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کیساتھ امتیازی سلوک برتنے پر ہمیں تشویش ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ بھارت کیخلاف دہشت گردی کی مالی معاونت، خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، پاکستان کے برعکس ایف اے ٹی ایف نے بھارت کے خلاف تحقیقات نہ کرنے کا انتخاب کیا۔ بھارت داعش کی مالی معاونت کر رہا ہے۔انتہائی تشویش ناک ہے کہ بھارت نے داعش کے 87 تربیتی کیمپ قائم کیے ہیں، 66 سے زائد دہشتگردی کے تربیتی کیمپ بھارت نے افغانستان میں قائم کیے ہیں، بھارت داعش، تحریک طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کررہا ہے، بھارت کھلم کھلا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔بھارت افغانستان کی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کروا رہا ہے، پاکستانی عوام ایف اے ٹی اے ایف سے مندرجہ ذیل سوالات کا مجاز ہیں، بھارت کی داعش و دیگر دھشتگرد تنظیموں کی مالی معاونت کو کیوں نظرانداز کیا جارہا ہے۔ ایف اے ٹی اے ایف اسی طرح کے 27 نکاتی عملی منصوبے بھارت کو کیوں نہیں دے رہا ہے، دہشتگردی کی مالی معاونت پر بھارت کو کیوں گرے لسٹ میں نہیں ڈالا جا رہا ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے اندر جاسوسی پر بھارت کیخلاف کارروائی کیوں نہیں شروع کی۔

رحمن ملک 

مزید :

صفحہ آخر -