سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی 

  سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی 

  

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت اسلام آباد میں ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔جمعرات کو احتساب عدالت میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کیخلاف ریفرنس کی سماعت وکلا کی ہڑتال اور جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث بنا کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت ملزمان اعجاز ہارون، عبدالقیوم سمیت دیگر کی حاضری لگا ئی گئی۔ احتساب عدالت نے سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کر دی۔

سلیم مانڈوی والا 

مزید :

صفحہ آخر -