پانی کا بہتر انتظام پانی کی پیداوار میں بہتری کی بنیاد ی شرط: یو ایس ایڈ
اسلام آباد(آئی این پی) یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر جولی کوینن نے کہا ہے پاکستان واٹر کانفرنس پانی کی طلب اور رسد میں بہتر توازن کی طرف ایک اہم قدم ہے،پانی کا بہترا نتظا م پانی کی پیداوار میں بہتری کیلئے بنیادی شرط ہے، پانی کی پیداوار میں بہتری کا مطلب گھریلو صارفین، کسانوں اور صنعتوں کو پانی کی فر اہمی میں بہتری لانا ہے۔ تفصیلات کے مطا بق ا مریکی حکومت نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اورحکومت پنجاب کے اشتراک سے پاکستان واٹر کانفرنس 2021کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پاکستا ن میں پانی کے شعبے کو درپیش چیلنجوں اور پانی کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ امریکہ اور پاکستان طویل عرصے سے پانی کے مسا ئل کے حل کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ پانی کی فراہمی کیلئے بنیادی ڈھا نچے کی تعمیراور انتظام و انصرام کیلئے مشترکہ سرمایہ کاری سے نئی ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں، کسانوں کی آمدن بڑ ھ رہی ہے، صحت اور نکاسی آب نظام میں بہتر ی ہو رہی ہے اور یہ منصوبے قومی و صوبائی سطح پر معاشی ترقی میں مدد گار ثابت ہو رہے ہیں۔ یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر جولی کوینن نے کہا کانفرنس پانی کی طلب و رسد میں بہتر توازن کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ پالیسی سازوں، وفاقی اور صوبائی حکومتی نمائندوں، آبی وسائل کے ماہرین،یو ایس ایڈ،تعلیمی و نجی شعبے سے متعلقہ شراکت داروں نے کانفرنس میں شرکت کی۔
یو ایس ایڈ