پنجاب میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی ٹرانسپلانٹیشن کیخلاف کارروائی تیز کر دی: یاسمین راشد

  پنجاب میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی ٹرانسپلانٹیشن کیخلاف کارروائی تیز کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا 16 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ڈاکٹر محمد یاسر خان، میاں زاہد الرحمن، پروفیسر جاویدچوہدری،ڈاکٹرعالیہ خلیل، ڈاکٹر اظہار احمد، ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹرانورجنجوعہ اور پنجاب ہیومن آر گن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرا نسپلانٹیشن اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اتھارٹی کے افسران نے وزیر صحت کو ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔اجلاس کے دوران ا تھا ر ٹی کا فیصل آبادمیں سب آفس قائم کرنے، بجٹ2020-21کے تخمینہ کے علاوہ 2019-20کے ریوائزڈ بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر صحت نے کہااتھارٹی کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کیلئے فوراً اشتہاردیاجائے۔انسانی عضاء کے عطیہ کرنے کے حوالہ سے چھ ارا کین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی،لاہور،راولپنڈی اور ملتان میں انسانی عضاء کی غیرقانونی ٹرانسپلانٹیشن میں ملوث افرادکیخلاف سخت ا یکشن لیاگیا۔انسانی عضاء کی غیرقانونی ٹرانسپلانٹیشن کیخلاف صوبہ بھر میں ایکشن تیزکردیاگیاہے،اور مکروہ دھندے میں ملوث افراد کیخلا ف سخت کارروائی کی جائے۔بعدازاں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹرپالیتھاماہیپالا سے عطیہ کیاگیاطبی سامان وصول کیا۔عالمی ادارہ صحت نے پنجاب میں ”پیشنٹ سیفٹی فرینڈلی ہاسپٹل انشی ایٹو“کے تحت صوبہ کے چھ ہسپتا لوں کیلئے طبی سامان عطیہ کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے طبی سامان عطیہ کرنے پر عالمی ادارہ صحت کا شکریہ ادا کیا۔ منسٹرز ڈلیوری یونٹ محکمہ صحت پنجاب کے زیرسایہ عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے صوبہ کے سر کا ر ی ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بہترین ماحول فراہم کرنے کیلئے ”پیشنٹ سیفٹی فرینڈلی ہاسپٹل انشی ایٹو“کا منصوبہ چلارہاہے۔عالمی ادارہ صحت نے طبی سامان سرگنگارام ہسپتال لا ہو ر،چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لاہور،پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ لاہور،انڈس مناواں ہسپتال لاہور،گور نمنٹ شہبازشریف ہسپتال ملتان اور سول ہسپتال بہاولپورکیلئے طبی سامان عطیہ کیاہے۔ عطیہ کردہ سامان میں ہر ہسپتال کیلئے دوایڈریسوگرا ف مشینیں،دوپاتھ لیب بارکوڈ،چارپیشنٹ اسسٹڈ ٹرانسفرشیٹ،دوپیشنٹ رسٹ بینڈ پرنٹرز،دواپنیا الارم،دوریسکسیٹیشن ٹرالیز،دوڈبل لاک نارکوٹکس کیبنٹس،تئیس ویسٹ باسکٹس،تئیس سٹوریج ریکس اور تئیس ہینڈ واشنگ ڈسپنسرز شامل ہیں۔صوبائی وز یر صحت نے مزید کہا تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کیلئے کوشاں ہیں،مریض کو علاج کے دوران کوئی مشکل نہیں آنی چاہئے۔عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹرپالیتھاماہیپالا نے کہاکہ منسٹر ڈلیوری یونٹ کے اشتراک سے ”پیشنٹ سیفٹی فرینڈلی ہاسپٹل انشی ایٹو“منصوبہ کے انتہائی مثبت ثمرات حاصل ہورہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنانے کیلئے حکومت سے تعاون جاری رہے گا، انہوں نے پنجاب تھیلیسیمیاپروینشن پروگرام کابھی دورہ کیااورکارکردگی کوسراہا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -