روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے ترسیلات زر کا 500ملین ڈالر کار ٹارگٹ حاصل کر لیا: گورنر سٹیٹ بینک

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے ترسیلات زر کا 500ملین ڈالر کار ٹارگٹ حاصل کر لیا: گورنر ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی) سٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس نے ترسیلات زر کیلئے 500ملین ڈالر کا ٹارگٹ حاصل کرلیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ڈیجیٹل اکاونٹس کی وجہ سے سرمایہ کاری میں آسانی ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اس کی ایک مثال ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 88ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانی مستفید ہورہے ہیں اس لیے بیرون ملک پاکستان روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کو آزمائیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستان کی تعداد 70سے 90لاکھ ہے اور صرف 5ماہ میں 97ملکوں سے 88ہزار اکاؤنٹ کھولے گئے۔ انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اس کی ایک مثال ہے۔ پاکستان میں عام آدمی کیلئے بینکاری کرنا آسان ہو ہماری پوری کوشش ہے کہ قوم اور بیرون ملک پاکستانیوں کی امیدوں پر پورا اتریں۔

گورنرسٹیٹ بینک

مزید :

صفحہ آخر -