نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ پر  پہلی ای کتاب شائع ہوگئی

      نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ پر  پہلی ای کتاب شائع ہوگئی

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی کے سابق سٹی ناظم اور جماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کی پہلی برسی کے موقع پر مصنف، کالم نویس، بلاگر اور ٹیلی وژن جرنلسٹ شبیر ابن عادل نے بابائے کراچی کے نام سے ای کتاب مرتب کی ہے۔کتاب میں، جس کے82صفحات ہیں، شبیر ابن عادل سمیت 15 سے زائد صحافیوں اور ادیبوں کے مضامین شامل کئے گئے ہیں۔25فروری 2020 کو نعمت اللہ خان کے انتقال کے بعد سے وہ مضامین جمع کرتے رہے اور ان میں بہترین مضامین کا انتخاب کیا۔ کتاب میں نعمت اللہ خان کی حیات و خدمات کا احاطہ کیا گیا ہے۔شبیر ابن عادل نے مرحوم رہنما سے اپنے تعلقات کے واقعات بھی شامل کئے ہیں۔ کتاب کا ٹائیٹل، ڈیزائننگ اور لے آؤٹ سب کچھ انہوں نے تن تنہا تیار کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -