بچت بازار وں پر پابندی کسی صورت قبول نہیں ٗ حافظ نعیم الرحمن 

  بچت بازار وں پر پابندی کسی صورت قبول نہیں ٗ حافظ نعیم الرحمن 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں بچت بازاروں پر پابندی کسی صورت قبول نہیں، بچت بازاروں کے اسٹال ہولڈروں کی حالات سب کے سامنے ہے،اجازت نہ ملنے پر اسٹال ہولڈرز دوہرے عذاب کا شکار ہیں، موجودہ حکومت نے غریب کو مزید غریب اور نوجوانوں کو بے روزگار کردیا ہے،بے روزگاری اور بد امنی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،تمام اضلاع میں بچت بازار لگائے جارہے ہیں لیکن پابندی صرف ضلع وسطی کے بچت بازار پر لگائی گئی ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع وسطی کے اسٹال ہولڈروں کے مسائل حل کیے جائیں، معاشی قتل بند کیا جائے،بچت بازار وں کے لیے ایک مؤثر اور قابل عمل نظام وضع کیا جائے تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ ہو اور روزگار بھی جاری رہے،جماعت اسلامی بچت بازار وں کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھے گی، اگر کسی افسر کے گھر کا چولہا بند کردیا جائے تو طوفان مچ جاتا ہے،حکمران کراچی سے صرف لینا جانتے ہیں لیکن کچھ دیتے نہیں ہیں، جماعت اسلامی اسٹال ہولڈروں کے ساتھ ہے۔ان خیالات کااظہارا نہوں نے جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت دفتر ضلع شمالی میں ”کچہری برائے مسائل بچت بازار“ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیرضلع شمالی محمد یوسف،نائب امیرضلع رضوان شاہ،ضلعی صدر جے آئی یوتھ فیصل جمیل،صدر اسٹال ہولڈر بچت بازار نوید قریشی،ناظم علاقہ نیوکراچی ڈاکٹر شکیل احمد اور ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ انتظامیہ کی ناقص کاکردگی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے اسٹال ہولڈروں کے گھرکے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں،جماعت اسلامی کے تحت حقوق کراچی تحریک جاری ہے،ہم اسٹال ہولڈروں سمیت تمام مظلوموں و محروموں کے مسائل کے حل کے لیے آئینی وقانونی اور جمہوری طریقہ اختیار کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے دور میں بلا تفریق کراچی کی عوام کی خدمت کی گئی اور شہر کی تعمیر وترقی،استحکام اور عوامی مسائل حل کیے اور بے روز گاروں کو کیبن اور دوکانیں فراہم کیں جس کے ذریعے لوگوں کے ذرائع آمدنی برقرار رہے

مزید :

صفحہ آخر -