کراچی،گرین اسٹار اور ُملر اینڈ فپس کے درمیان شراکت

  کراچی،گرین اسٹار اور ُملر اینڈ فپس کے درمیان شراکت

  

کراچی(پ ر) گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ نے ممتاز بین الاقوامی ڈسٹری بیوٹنگ کمپنی، ْملر اینڈ فپس پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجگ شراکت قائم کر لی ہے جس کے تحت ْملر اینڈ فپس گرین اسٹار کے لیے ڈسٹری بیوشن/لاجسٹک پارٹنر کے طور پر کام کرے گا۔ دونوں اداروں کے درمیان یہ تعاون گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کو اُس کے 2,600سے زائد قصبوں،42,000 آؤٹ لیٹس اور 35,00 فارمیسز پر مشتمل ریٹیل میں وسعت کے ذریعے اس کے فیملی ہیلتھ سولوشنز کو ملک کے دور دراز علاقوں تک پھیلانے کے قابل بنائے گا۔معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر سید عزیز الرَّب نے جبکہ ُملر اینڈ فپس کی جانب سے اُن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، کامران نشاط نے دستخط کیے۔اس موقع پر گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر سید عزیز الرَّب نے کہا:”ہمیں خوشی ہے کہ ہم ملر اینڈ فپس کے ساتھ اپنی کامیاب شراکت کا آغاز کر رہے ہیں جو ایک ممتاز بین الاقوامی ڈسٹری بیوشن ہاؤس ہے اور جس کی رسائی پاکستان میں بہت وسیع ہے۔ ایک اسٹریٹجک شراکت پرنسپل ادارے سے تقاضا کرتی ہے کہ وہ مارکیٹنگ، برانڈنگ اور پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ کے لیے ایک عمدہ منصوبہ تیار کرے۔ تاہم، ُملر اینڈ فپس جیسے ڈسٹری بیوٹرز اِس پروڈکٹ کو آگے پہنچانے میں مدد کرتے ہیں، کسٹمر فیڈ بیک مہیا کر تے ہیں اور بہتری کے منصوبے پیش کرتے  ہیں تاکہ، ایک حکمت عملی کے ساتھ، مسابقت کرنے والوں کا سامنا کیا جا سکے۔“

مزید :

صفحہ آخر -