شاہد آفریدی پروٹون کے  لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر 

 شاہد آفریدی پروٹون کے  لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)پاکستان میں ملائشین آٹو موبیل، پروٹو ن  ( PROTON) کو فروغ دینے کے پختہ عزم کے ساتھ الحاج آٹو موٹیو پرائیویٹ لمٹیڈ نے حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے جوشیلے آل راؤنڈر اورسابق کپتان، شاہد خان آفریدی کو اپنا کارپوریٹ برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔شاہد آفریدی کی مضبوط شخصیت اور عمدہ کارکردگی کا جنون  پروٹون فیملی کی بنیادی خوبیوں کی آئینہ دار ہے جو تمام خطوں اور ماحول کے لیے مناسب آٹو موٹیو برانڈ کی نمائندگی کرتی ہے اور  اس بات سے قطع نظر کہ وہ  خطہ کتنا دشواریا ناہموار ہے۔ پروٹون برانڈ فی الحقیقت اپنے ایسے خریداروں کو متاثر کرتا ہے جو زیادہ بلندی، زیادہ کامیابی، زیادہ پہچان اور زیادہ ناموری چاہتے ہیں۔پاکستان میں پروٹون گاڑیوں کے لیے کامیاب آغاز کا مقصد لیے، الحاج آٹوموٹیو پرائیویٹ لمٹیڈ، شاہد آفریدی کے ساتھ اپنے اشتراک کی مدد سے کارروائیوں کو تیز کرنا چاہتے ہیں اور یہ پہلا قدم ہے جو پروٹون کو، پاکستان کے آٹوموٹیو سیکٹر میں،اپنے حریفوں سے منفرد نظر آنے کیلیے ایک محرک کا کام دیں گی۔میدان میں متعدد ریکارڈز توڑنے کے لیے مشہور شاہد آفریدی کو بوم بوم بھی کہا جاتا ہے۔ یہ عرفیت  انہیں مشہور بھارتی کرکٹر نے انہیں بڑی ہٹیں لگانے اور،ضرورت پڑنے پر، گیند سے بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت کی بنیاد پر دی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -