سونیری بینک کی جانب سے 2020 کے نتائج کا اعلان 

  سونیری بینک کی جانب سے 2020 کے نتائج کا اعلان 

  

کراچی(پ ر) سونیر ی بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 17 فروری 2021 کو اپنے 183 ویں اجلاس میں، 31 دسمبر 2020 کو ختم ہونے والے سال کیلئے بینک کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی۔؎بینک نے سال 2020کے دوران24.27%اضافے کے ساتھ 4,035 ملین روپے کاقبل از ٹیکس منافع اور25.93%اضافے کے ساتھ 2,400ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو کہ سال2019 میں بالترتیب 3,247ملین روپے اور 1,906ملین روپے تھا۔ رپورٹ کئے گئے عرصے کے دوران بینک کی فی شیئر آمدنی 2.1772روپے رہی، جو کہ  سال2019 میں 1.7289روپے فی شیئر تھی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے31 دسمبر2020 کو ختم ہونے والے سال کے لئے12.50%(1.25روپے فی شیئر)کے حساب سے نقد منافع کی ادائیگی تجویز کی ہے۔بینک کی نیٹ مارک اپ آمدنی سالانہ بنیاد پر 34.43%اضافے کے ساتھ 10,655ملین روپے رہی جوکہ حجم میں اضافے اور برقرار اسپریڈزکی وجہ سے ہوئی۔غیر سودی  آمدنی سالانہ بنیاد پر 33.08%اضافے کے ساتھ3,807ملین روپے رہی۔ 31دسمبر2020کو ختم ہونے والے سال کیلئے پروویژن اور ٹیکسیشن سے قبل منافع 5,436ملین روپے رپورٹ کیا گیا، جو کہ سال2019کے مقابلے میں 104.54%کے متاثر کن اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔31 دسمبر 2020 کو ختم ہونے والے سال کیلئے   نان مارک اپ اخراجات 9,026ملین روپے رہے اور  اخراجات میں اضافہ  گذشتہ سال کے مقابلے میں %  11.03 تک محدود رہا۔31دسمبر 2020کو بینک کا کل ایڈوانسز پورٹ فولیو 164,545ملین روپے رہا جوکہ 2019کے اختتام کی سطح سے19.70%کم ہے۔تاہم خالص سرمایہ کاری میں 72,900ملین روپے(41.17%)کا اضافہ دیکھنے میں آیا جوکہ31دسمبر2020کے اختتام پر 249,956ملین روپے تھیں۔ 31دسمبر 2020کو بینک کا نان پرفارمنگ ایڈوانسزٹو ٹوٹل ایڈوانسز ریشو 6.25% (دسمبر 2019:5.13%)رہا جبکہ مخصوص کوریج بہتری کے ساتھ 75.16%(دسمبر2019:69.46%)رہی۔31 دسمبر 2020کو ڈپازٹس سالانہ بنیاد پر 14.37%یا 43,416ملین روپے کے نمایاں اضافے کے ساتھ345,499ملین روپے رہے۔31 دسمبر 2020 کو بینک 16.97% سی اے آر(CAR) کے ساتھ مناسب سرمائے کا حامل رہا۔

مزید :

صفحہ آخر -