یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں حفیظ شیخ کو لانا مناسب نہیں‘ جاوید ہاشمی 

یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں حفیظ شیخ کو لانا مناسب نہیں‘ جاوید ہاشمی 

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سینئر سیاستدان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے تجویز دی ہے کہ سینٹ کے الیکشن تین ماہ کے لیئے ملتوی کرکے آئین میں ترمیم کے ذریعے سینٹرز کا انتخاب براہ راست عوام کے ووٹوں کے ذریعے کیا جائے اور تعداد بھی ڈبل کی جائے یہ طریقہ کار اختیار کرنے سے ملک میں استحکام آئے گا اور سینٹ کے ارکان کی منڈیاں بھی نہیں لگیں گی میرا یہ فارمولہ پاکستان بچانے کے لیئے ہے اگر سیاستدان ملک سے مخلص ہیں سینٹ میں خرید و فروخت بند (بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)

کرنا چاہتے ہیں تو اس فارمولہ کے تحت آئین میں ترمیم لے آئیں نواز شریف، عمران خان، آصف زرداری اور چیف جسٹس سمیت سب کو بتا رہا ہوں کہ اسی صورت ملک مضبوط ہوگا انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں حفیظ شیخ کو لانا مناسب نہیں گیلانی قد آور شخصیت ھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ آج ملک کے سیاسی حالات دل کو ٹھیس پہنچانے والے ھو چکے ھیں سیاست نے جو رخ اختیار کیا ھے اس سے ملک مزید بحران میں مبتلا ھو گا اس وقت تمام ادارے سینٹ کے الیکشن کی لپیٹ میں آ چکے ہیں ایسے حالات میں مجھے سینٹر مشاہد اللہ کی توانا آواز کی کمی شدت سے محسوس ھو رھی ھے جو ھمارے دیرینہ ساتھی اور رفیق تھیان کی وفات سے ملکی سیاست میں جو خلا پیدا ہوا ھے اسے پر نہی کیا جا سکتا مخدوم جاوید ہاشمی نے سنیٹ الیکشن کے حوالے سے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مجھے توھین عدالت میں طلب کیا جائے تو میں حقائق سے پردہ اٹھا سکتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ سینٹ ایک با وقار ادارہ ھے  جس کے معمار سینٹ ھی طے کر سکتا ھے  ان حالات میں میری تجویز ھے کہ سینٹ کے الیکشن 3 ماہ کے لئے ملتوی کیے جایئں اور عمران خان۔آصف علی زرداری میاں نواز شریف سمیت تمام سیاستدان مل کر آینی ترمیم کے ذریعے سینٹ میں الیکشن کا براہ راست کرانے کے لیے اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تو خرید و فروخت کی جماعت ھے پرویز خٹک خود اس کا اعتراف اپنے جنرل سیکرٹری کے الیکشن کے حوالے سے کر چکے ھیں  سینٹ کے براہ راست الیکشن سے سینٹ کی نشتیں ڈبل ھو جائیں گی اور بلوچستان سمیت چھوٹے صوبوں کو ان کا حق ملے گا اور سینٹرز بھی وزیر اعظم کے الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ھوں گے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی قیادت اور  تحریک انصاف سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے رابط کریں گے مخدوم جاوید ہاشمی نے حالیہ مہنگائی کی لہر اور تیل بجلی گیس چینی کی قیمتوں میں آیے روز اصافہ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایسے حکومت کی ناکامی قرار دیا۔

جاوید ہاشمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -