ادویات خریداری میں خورد برد‘ سابق ایم  ایس نشتر عاشق ملک کی جانب سے عبوری  ضمانت کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی

  ادویات خریداری میں خورد برد‘ سابق ایم  ایس نشتر عاشق ملک کی جانب سے عبوری  ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ادویات کی خریداری میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن (بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی ہے۔اس موقع پر اینٹی کرپشن حکام نے گرفتاری مطلوب نہ ہونے کا بیان دیا تھا۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق حسین ملک نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے ادویات کی خریداری میں کرپشن الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جس میں ایک شہری محمد سرفراز نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے قومی خزانے سے کروڑوں روپے نکلوا کر خزانے کو نقصان پہنچا ہے اور ظاہر کیا کہ ادویات کی خریداری ہوئی اس لیے مقدمہ درج کرکے رقم کی برآمدگی کی جائے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اور تمام تر الزامات غلط ہیں جو ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے ضمانت منظور کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

عاشق ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -