لاکھوں روپے لیکر جعلی سند بنانے کا الزام  ثابت‘ اینٹی کرپشن نے کلرک تعلیمی بورڈ  کے خلاف مقدمہ کی سفارش کردی

لاکھوں روپے لیکر جعلی سند بنانے کا الزام  ثابت‘ اینٹی کرپشن نے کلرک تعلیمی ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  بارہویں جماعت کے طالب علم سے لاکھوں روپے لیکر جعلی سند بناکر دینے کا الزام ثابت۔ایٹنی (بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)

کرپشن نے تعلیمی بورڈ کے کلرک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نواں شہر تحصیل کبیر والا ضلع خانیوال کا رہائشی حاجی احمد نواز نے اینٹی کرپشن کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل کا بیٹا احسن نواز سپیرئیر کالج مظفر گڑھ میں پڑھتا ہے۔اس نے سال 2015 میں ایف ایس سی کا امتحان دیا تو وہ ناکام ہوگیا۔ تعلیمی بورڈ ملتان دفتر  میں بطور کلرک کام کرنے والے مصری خان سے دوستانہ تعلقات تھے۔جسکو مختلف اوقات میں تقریبا ساڑھے سات لاکھ روپے رقم دیئے۔جس کے بدلے اس نے ایف ایس سی پاس کی سند دی۔ایف ایس سی پاس سند کے بلبوتے پر فرنٹیئر میڈکل ڈینٹل کالج ایبٹ آباد میں سلف فنانس پر داخلہ لیا۔اور کالج کو فیس کی مد میں 22 لاکھ روپے کی رقم ادا کی۔مجموعی طور پر 33 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔تصدیو کرنے پر معلوم ہوا کہ ایف ایس سی کی سند جعلی نکلی ہے۔جو کراچی تعلیمی بورڈ سے بنی ہوئی تھی۔جس پر ایں ٹی کرپشن نے انکوائری شروع کی تو  مدعی و گواہان کے بیانات کی روشنی میں ملزم گہنگار ثابت ہوا۔اینٹی کرپشن کے انکوائری افسر  نے ملزم کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے سفارش کردی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

سفارش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -