وفاقی وزیر عمر ایوب سے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے وفد کی ملاقات‘ مطالبات سے آگاہ کیا
ملتان (جنرل رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین سی بی اے کے چھ رکنی وفد نے وفاقی وزیر عمر ایوب اور وفاقی سیکرٹری علی رضا بھٹہ کے ساتھ اہم تفصیلی میٹنگ کی جس میں خورشید احمد جنرل سیکرٹری اور عبدالطیف(بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)
نظامانی صدر، محمد رمضان اچکزئی جوائنٹ صدر، حاجی محمد اقبال مرکزی چیئرمین، جاوید اقبال بلوچ ڈپٹی چیئرمین، نور الامین حیدر زئی صوبائی سیکرٹری خیبر پختونخوا نے محکمہ بجلی واپڈا کے محنت کشوں کو درپیش مسائل بیان کئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ بجلی کی کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف یونین کے مقف بارے گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان کے علم میں لایا گیا تھا جس پر انہوں نے منظوری فرمائی کہ بجلی کی کمپنیوں کی نجکاری روک دی جائے اور ملازمین کو ہدایت فرمائی کہ وہ صارفین کو اپنی بہتر خدمات کے گراف کو بلند کریں۔ عمر ایوب وفاقی وزیر نے اس موقع پر اظہار کیا کہ بجلی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف ملازمین کو تحفظ دینے کیلئے خصوصی اقدام کئے جائیں گے اور قانون شکنی کے مرتکب بجلی چوروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس موقع پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مطالبہ پر سرکاری ملازمین کی طرح 25 فیصد ایڈہاک الانس محکمہ بجلی واپڈا کے محنت کشوں کو بھی ادا کرنے کی منظوری دی جس سے ایک لاکھ تیس ہزار ملازمین مستفید ہوں گے۔ ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں میپکو ریجن سے زونل، ڈویژنل، سب ڈویژنل عہدیداران کے علاوہ ملازمین کی ہزاروں تعداد نے شرکت کی۔ میپکو یونین نے مرکزی قائدین کا ملازمین کیلئے کئے گئے تمام اقدامات کا خیر مقدم بھی کیا۔
ملاقات