ڈپٹی کمشنرز کو اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول  مجسٹریٹس پر مشتمل کمیٹیاں بنانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنرز کو اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول  مجسٹریٹس پر مشتمل کمیٹیاں ...

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) ڈی سیز کواپنی نگرانی میں ہرسطح پراسسٹنٹ کمشنرزاورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس پرمشتمل کمیٹیاں بنانے کی ہدایت۔تفصیل کے مطابق محکمہ پنجاب زراعت نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرمیں (بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

 یوریاکھادکے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈان کاحکم دیاہے جس میں ایسے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جومحکمہ زراعت کے متعددافسران کی حصہ داری سے ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں محکمہ زراعت پنجاب نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈان کے لیے ڈی سیز کی نگرانی میں ہرسطح پراسسٹنٹ کمشنرزاورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس پرمشتمل کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی ہے ضلعی حکومتوں کوکریک ڈان بارے ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ اسسٹنٹ کمشنرزاورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس پرمشتمل ٹیمیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے احکامات پرعملدرآمدشروع کردیاہے۔

کمیٹیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -