عوام سے کئے وعدے پورے‘ ترقیاتی  کام کروا رہے ہیں‘ چوہدری محمد شفیق

عوام سے کئے وعدے پورے‘ ترقیاتی  کام کروا رہے ہیں‘ چوہدری محمد شفیق

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے عشر وزکو چوہدری محمد شفیق نے کہاہے کہ پنجاب کو مثالی بنانے کے لیے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار عملی طور پر کوشاں ہیں، حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

جارہے ہیں، عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔ اپنی رہائشگاہ پر عوامی وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو حقوق کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنارہی ہے، عوام کے مسائل فوری حل کرنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی، سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف شاندار کامیابی حاصل کرے گی، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، اس موقع پر انہوں نے حلقہ کے عمائدین سے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چوہدری شفیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -