روجھان، کچہ کے علاقہ میں فیصلہ کن آپریشن کی تیار یاں، رینجر زکا دورہ، بیشتر ڈاکو فرار 

روجھان، کچہ کے علاقہ میں فیصلہ کن آپریشن کی تیار یاں، رینجر زکا دورہ، بیشتر ...

  

روجھان (نمائندہ پاکستان) روجھان کے کچے میں 35 سال سے قائم ڈاکووں راج ختم کرنے کے لیے ایک بار پھر پولیس نے کمر کس لی آپریشن میں اس بار رینجرز کو ملانے کا فیصلہ کیا گیا رینجرز اور پولیس کے اس مشترکہ آپریشن میں روجھان کے کچے میں پناہ گزین اشتہاری لنڈ گینگ دولانی گینگ عمرانی گینگ سمیت تمام اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے روجھان کے کچے میں پناہ گزین 35 سال (بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

سے اشتہاریوں نے تین اضلاع  کا امن وامان خراب کیا ہوا ہے چند مٹھی بھر ڈکیت روجھان رحیم یار خان صادق آباد راجن پور سندھ کے علاقے سمیت دیگر علاقوں میں اغوا برائے تاوان قتل ڈکیتی کی واردات کرتے ہیں اور روجھان کے کچے میں آکر پناہ گزین ہوتے ہیں اغوا برائے تاوان قتل اور ڈکیتی میں ملوث اشتہاری سندھ بلوچستان اور پنجاب کے اشتہاریوں نے آپس میں  گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے اگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا  سندھ اور بلوچستان میں آپریشن ہو تو یہ ڈکیت پنجاب کے علاقہ روجھان جبکہ روجھان میں آپریشن ہو تو یہ ڈکیت سندھ اور بلوچستان میں ایک دوسرے کی پناہ گاہیں اور سہولت کار استعمال کرتے ہیں روجھان کے کچے میں پناہ گزین اشتہاری ڈاکووں کے خلاف پولیس کء بار  آپریش کرچکی ہے جسمیں پولیس کو عدم سہولیات کے باعث  ہر بار جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا اور اشتہاری ڈاکووں سہولت کاروں کے زرایعے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے  آج تک تمام آپریشن میں پولیس کوئی اشتہاری مارانے یا زخمی کرنے میں ناکام ہوگئے جبکہ کء پولیس اہلکار اس آپریشن میں شیہد ہوچکے ہیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی اشتہاریوں تک پہنچانے میں سب سے بڑی روکاوٹ دریائے سندھ کچے کا وسیع جزیرہ نما رقبہ اور جرائم پیشہ اشتہاریوں کا علاقے بھر میں پھیلا سہولت کاروں کا نیٹ ورک اور مقامی افراد کا عدم تعاون ہے جس کے باعث قانون نافذ کرنیوالے ادارے مٹھی بھر جرائم پیشہ افراد کے آگئے بے بس ہیں اسی روجھان کے کچے میں بدنام زمانہ ڈاکو غلام رسول عرف چھوٹو گینگ پاک فوج کے آپریشن کے دوران اپنے ساتھیوں سمیت سرنڈر ہوا مگر اسکی بقایا جات اشتہاری ڈاکووں  نے آج بھی تین اضلاع میں قتل ڈکیتی اور غوا کی وارداتوں سے علاقے کا امن وامان خراب کیا ہوا ہے تاہم ایک بار پھر کچے کا علاقہ جرائم پیشہ افراد سے کلیر کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کا پلان تیار کیا گیا ہے جس کے تحت جرائم۔پیشہ افراد کا خاتمہ کرکے کچے میں رینجرز کی چوکیاں قائم کی جائے گئے اور دریائے سندھ سے جرائم پیشہ افراد کی نقل وحرکت روکنے کے لیے جدید بوٹس کا گشت قائم کیا جائے گا زرائع کے مطابق روجھان کے کچے میں پولیس اور رینجرز کے آپریشن کا سن کر جرائم پیشہ گروپ عطا اللہ پٹ اور دیگر جرائم  پیشہ افراد خفیہ طور پر علاقہ چھوڑ کر نامعلوم جگہوں پر فرار ہوگئے ہیں جبکہ لنڈ گینگ دولانی گینگ عمرانی گینگ سمیت گینگز نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مقابلہ کرنے کے لیے زمین دوز مورچے زن ہوگئے ہیں اور راکٹ لانچر ایل ایم جی سمیت تمام جدید اسلحہ نکال لیا ہے اور حالات سنگین ہونے پر سہولت کاروں کے زرایعے فرار ہونے کے لیے پلان تیار کیا ہے اور سہولت کاروں کو پناہ گاہیں اور وسائل چوبیس گھنٹے تیار رکھنے کی ڈکتیوں نے ہدایت کی یے 35 سالہ ڈاکو راج ختم کرنے کے لیے اشتہاریوں کے خلاف  پولیس اور رینجرز کے اس مشترکہ آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا جبکہ رینجرز حکام میں روجھان کے کچے میں 35 سال سے ڈاکووں راج کے خاتمہ کر کے علاقے میں مکمل امن وامان بحال کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے اس مشترکہ آپریشن میں رینجرز کے علاوہ راجن پور ڈیرہ غازی خان رحیم یار خان ملتان بہاولپور سمیت دیگر ڈویژنوں کے پولیس حصہ لے گء اس آپریشن میں رینجرز اور پولیس کے علاوہ مقامی افراد بھی حصہ لیں گئے پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے روجھان کے کچے کے داخلی اور خارجی راستے مکمل سیل کردئیے گئے ہیں اور علاقائی لوگوں کو غیر ضروری نقل وحرکت سے روک دیا گیا ہے تمام افراد کو شناختی کارڈ اپنے پاس رکھنے کی ہدایت کی گء ہے آپریشن سے قبل پولیس اور رینجرز حکام نے کچے کا دورہ کیا اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا  روجھان کے کچے میں آپریشن اور علاقے میں امن وامان کی بحالی کے لیے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری پی ٹی آئی راہنما سردار دوست علی مزاری سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری اور معززین علاقے کء بار آواز بلند کرچکے ہیں زرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز حکام نے موجودہ دنوں کو روجھان کے جزیرہ نما کچے میں  جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کو موذں دن قرار دیا ہے کیونکہ دیگر سیزن میں کچے میں پھیلے کماد کی بلند اور گھیری فصل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ممکن نہیں تاہم روجھان کی عوام گل نواز حیدر چودھدری نعمت علی سلامت علی گوہر نے پولیس اوررینجرز آپریشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے  

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -