ملکی ترقی کیلئے تنقید برائے تنقید کی روش بدلنا ہوگی‘ دوست مزاری 

ملکی ترقی کیلئے تنقید برائے تنقید کی روش بدلنا ہوگی‘ دوست مزاری 

  

مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان میں کرپشن، غربت،جہالت اور بیروز گاری کے خاتمے کے خلاف جدو جہد کی علامت ہیں۔ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنے والے وقت کی نزاکت کو سمجھیں اور تنقید برائے تنقید کی روش کو ترک کر کے پاکستان کی ترقی،(بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

معاشی مضبوطی اور سالمیت کے لیے اپنا حصہ ڈالیں،یہ وقت پاکستان کے لئے کام کرنے کا ہے نہ کہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے حکومت کے لیے مسائل پیدا کرنے کا۔ ملک پہلے ہی کرپشن اور ذاتی مفادات کی وجہ سے بہت پیچھے جا چکا ہے۔ اانہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت معیشت کی بہتری اورمضبوطی کے لیے پوری نیت کے ساتھ دن رات ایک کرکے کام کر رہی ہے۔ اب تنقیدکرنے والے پاکستان کی بہتری کے لئے تجاویز دیں نہ کہ صرف باتوں سے کام چلائیں۔مہنگائی اور غربت ہماری پیدا کردہ نہیں بلکہ سابقہ حکومتوں کی نااہلی کانتیجہ ہے۔ مگرہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ پانچ سال کی حکومت مکمل کرنے کے بعد ہم ایک نیاخوشحال پاکستان قوم کودیں گے۔ جنوبی پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے مختلف پروگرامز پر عمل پیرا ہے۔ صوبے کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے حقیقت پسندانہ ترجیحات کا تعین کیا جا رہا ہے تاکہ تیز رفتار ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔ صوبے کی معیشت کوپائیدار بنیادو ں پر مستحکم بنا نے کیلئے وسائل کا درست اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تیز رفتار ترقی اور جامع اصلاحات کے ساتھ عوام کا معیار زندگی مزید بلند کرنے اور پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے مزید وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

دوست مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -