ٹاؤن کمیٹی خان گڑھ ختم‘ تنخواہیں نہ ملنے پر عملہ کا احتجاج‘ دھرنا 

ٹاؤن کمیٹی خان گڑھ ختم‘ تنخواہیں نہ ملنے پر عملہ کا احتجاج‘ دھرنا 

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) ٹان کمیٹی خان گڑھ ختم کر دی گئی، بلدیہ کے معاملات خراب، عملہ نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کر دی، بلدیہ آفس میں احتجاجی دھرنا، عملہ صفائی کی ہڑتال کے باعث خان گڑھ شہر میں صحت و صفائی کی مجموعی صورتحال انتہائی ابتر، شہری اور تاجر سراپا احتجاج بن گئے، بلدیہ خان گڑھ کی حیثیت ختم کرنے کے بعد عملہ صفائی اور بلدیہ کے ملازمین کو تنخواہیں (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

 نہ مل سکیں، جس پر عملہ نے دو دن سے کام چھوڑ ہڑتال کر رکھی ہے، بلدیہ ملازمین نے بلدیہ آفس میں ہڑتالی کیمپ لگا رکھا ہے اور دو دن سے احتجاجی دھرنا دئیے بیٹھے ہیں، صدر ایپکا یونٹ بلدیہ رانا نثار احمد اور صدر سی بی اے ایمپلائیز یونین بلدیہ اصغر ڈان نے بتایا کہ حکومت کے ٹان کمیٹی ختم کرنے کے فیصلے کو ملازمین مسترد کرتے ہیں، ملازمین کے مستقبل کے بارے فیصلہ کئے بغیر حکومت نے صوبہ بھر میں یہ اقدام اٹھایا ہے جو قابل مذمت ہے، جب تک ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جاتی ان کی ہڑتال جاری رہے گی، چیئرمین پنجاب وکلا محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور تاجر راہنما نواب شاہد حسین خان، مسرور احمد خان و دیگر نے عملہ بلدیہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کیمپ میں شرکت کی، عملہ صفائی کی ہڑتال کے باعث خان گڑھ شہر میں صحت و صفائی کی مجموعی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے، شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو چکا ہے، شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈی سی مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،

دھرنا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -