صوبے کے سرکاری کالجوں میں  اساتذہ کی نئی بھرتیوں کی تیاری

  صوبے کے سرکاری کالجوں میں  اساتذہ کی نئی بھرتیوں کی تیاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (جنرل رپورٹر) صوبے کے سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی نئی بھرتیوں کی تیاری، اسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ اور پروفیسر کی آسامیوں پر ڈائیریکٹ بھرتیوں کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے مراسلہ جاری کر دیا.بتایا گیا ہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی خالی آسامیوں (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)
 پر ڈائیریکٹ بھرتیوں کیلئے ڈی پی آئی کالجز پنجاب کے نام مراسلہ لکھ دیا ہے۔ پنجاب کے سرکاری کالجوں میں ڈائیریکٹ کوٹہ سسٹم کے تحت اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تفصیلات مانگ لی گئیں۔ڈی پی آئی کالجز کو پنجاب کے کالجوں میں خالی آسامیوں کی تفصیلات دو روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ڈائیریکٹ بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سے ہوں گی جس کیلئے مرد اور خواتین کالجوں میں خالی آسامیوں کی تفصیلات جمع کی جائیں گی۔ ڈی پی آئی کالجز ہر مضمون میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔
تیاری