پی ٹی سی ایل نے صارفین کی سہولت کیلئے   24/7 واٹس ایپ سروس کا آغاز کردیا

  پی ٹی سی ایل نے صارفین کی سہولت کیلئے   24/7 واٹس ایپ سروس کا آغاز کردیا

  

ملتان (پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے صارفین کے ساتھ بہتر روابط رکھنے اور انہیں آسان اور دوستانہ مواصلاتی پلیٹ فارم فراہم کرنے (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

کیلئے واٹس ایپ سروس کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ پی ٹی سی ایل واٹس ایپ استعما ل کرنے کیلئے صارفین پی ٹی سی ایل کا واٹس ایپ نمبر  03312181218  اپنے موبائل میں محفوظ کریں اور مطلوبہ سروس کے حصول کیلئے اس نمبر پر میسج ارسال کریں۔پی ٹی سی ایل واٹس ایپ رابطے کا ایک تیز ترین، آسان اور قابل بھروسہ ذریعہ ہے جس کے ذریعے صارفین کو ان کے سوالات کے فوری جوابات فراہم کئے جائیں گے بشمول صارفین کو شکایات کے اندراج اور نئی مصنوعات یا سروسز کے آرڈر سمیت متعدد آپشن دستیاب ہوں گے۔ مزید برآں صارفین تمام قسم کے پیکیجز اور پروموشن کے ساتھ اپنے بل کی معلومات کے بارے میں جان سکیں گے۔ اس سروس سے صارفین کو چوبیس گھنٹے سہولیات فراہم ہوں گی اور مواصلاتی رابطوں میں فاصلے کم کرنے میں مددبھی حاصل ہو گی۔ واٹس ایپ سروس کے اجرا کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، مقیم الحق، چیف کمرشل آفیسر اینڈ گروپ کارپوریٹ سٹریٹیجی آفیسر نے کہاکوروناوبا  کے باوجود ہم نے تبدیل ہوتے ہوئے کاروباری ماحول کو اپنایا ہے اور صارفین کی سہولت اور آسانی کیلئے فعال اقدامات اٹھائے ہیں۔     'We Put Customer First'ہم ہمیشہ نئی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے نئے افق کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے ڈیجیٹلائزیشن کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ واٹس ایپ سروس کے کامیاب آغاز سے صارفین کو بلا تعطل سروسز فراہم ہوں گی اور انکی شکایات اور سوالات پر فوری رد عمل دیا جائے گا۔ اس طر ح صارفین کے لئے ایک بہترین تجربے کو یقینی بنایا جائے گا۔ صارفین مزید بہتر اورمنظم تجربے سے استفادہ حاصل کریں گے کیونکہ یہ سروس ان کے سوالات کا فوری جواب مہیا کرے گی اور وہ پی ٹی سی ایل ہیلپ لائن پر کال کئے بغیر اپنی سہولت کے مطابق رابطہ کرسکتے ہیں۔پی ٹی سی ایل قومی ادارہ ہونے کی حیثیت سے پاکستان بھر میں اپنے صارفین کومسائل سے مبرا ڈیجیٹل لائف سٹائل کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

ایپ کا آغاز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -