گھریلو رنجش‘ زمین کے تنازع پر شوہر نے بیوی  بھانجا نے بھائی کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا

گھریلو رنجش‘ زمین کے تنازع پر شوہر نے بیوی  بھانجا نے بھائی کوفائرنگ کرکے ...

  

 رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) گھریلو رنجش اور زمین کے تنازع پر شوہر نے بیوی اور بھائی نے بھائی کو جان سے مار دینے کی خاطر پسٹل کے فائر مار کر شدید زخمی کر دیا (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

ملزمان فرار مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق پہلا واقعہ چندر والی کے رہائشی منظور کی بیٹی سدرہ بی بی کے ساتھ پیش آیا جسے گھریلو رنجش پر اس کے شوہر ملزم محمد کاشف نے اپنے والد ملزم ملوک کے ساتھ ملکر جان سے مار دینے کی خاطر پسٹل کا فائر مار کر شدید زخمی کر دیا جبکہ دوسرا واقعہ گد پور کے رہائشی عاشق حسین کے ساتھ پیش آیا جسے زمین کے تنازعہ پر حقیقی بھائی عابد حسین نے جان سے مار دینے کی خاطر پسٹل کا فائر مار کر شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے والد اور زخمی کی رپورٹ پر پولیس نے اقدام قتل کے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -