ڈی جی جنگل حیات و پارکس کی جاری  ترقیاتی سکیمیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ڈی جی جنگل حیات و پارکس کی جاری  ترقیاتی سکیمیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت

  

  

  رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب نے صوبہ بھر کے ریجنل افسران کو فنڈزیو ٹیلائزیشن پلان پرعمل کرنے اورسالانہ ترقیاتی پروگرام(بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

 کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کوجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کام کی رفتارکو تیزکرنے اورسکیموں کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مثر اور بہتر بنانے کیلئے انچارج پلاننگ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن یونٹ کوان تمام منصوبوں کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی۔ڈی جی وائلڈلائف نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے چڑیاگھروں اوروائلڈلائف پارکس کیلئے جانوروں کی خریداری کے عمل کو بھی تیزکیاجائے۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنے متعلقہ علاقوں کے چڑیاگھروں اوروائلڈلائف پارکس میں جانوروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہیڈآفس سے رابطہ کریں تاکہ یہاں موجود پرائیویٹ بریڈنگ فارمز کی جانوروں کی اقسام اورتعداد بارے جمع کروائی گئی رپورٹ کی روشنی میں ان کے پاس موجود جانوروں کوخرید کر چڑیاگھروں اور وائلڈلائف پارکس میں شامل کیا جاسکے۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -