فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں، گرائنڈنگ سمیت 4یونٹ سیل، 1400لیٹر مضرصحت دودھ تلف 

فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں، گرائنڈنگ سمیت 4یونٹ سیل، 1400لیٹر مضرصحت دودھ تلف 

  

ملتان‘ ڈیرہ (سپیشل رپورٹر‘ سٹی رپورٹر) جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی غلہ منڈی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روزڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کیا،اس دوران غلہ منڈی اور اس کے اطراف میں 5 علاقوں میں قائم فوڈ یونٹس پر چھاپے مارے گئے،عمیر اینڈ دانش سپائسز گرائنڈنگ یونٹ کو سرخ مرچوں میں رنگ (بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

کی ملاوٹ پائے جانے پر سیل کر دیا گیا جبکہ500 کلو خام مٹیریل، 450 کلو خام مرچیں اور 150 کلو ملاوٹی مٹیریل برآمد کرلیا گیا،اس کے علاوہ1 فوڈ پوائنٹ کو جرمانہ جبکہ 2 کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم نے کی، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی وقارالحسن بھی ہمراہ تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور مارکیٹ کمیٹی کے عملے نے بھی کارروائی میں حصہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عابدہ فرید نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیامیں ملاوٹ کرنیوالے قومی مجرم ہیں،غیر معیاری اور زہر آلود اشیافروخت کرنیوالوں کو کسی صورت کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی،ملاوٹ شدہ اشیافروخت کرنا انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے،عابدہ فرید نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر وقارالحسن نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں غلہ منڈی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف50 چھاپے مارے گئے جبکہ گزشتہ سال غلہ منڈی میں 450 ریڈ کئے گئے۔ دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں جنوبی پنجاب میں ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے آپریشنز جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 218 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران ملاوٹی، مضر صحت خوراک کی تیاری اور فروخت کرنے پر 2 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 178شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔ ڈی جی خان میں شنگریلا اینڈ چرغہ بروسٹ ریسٹورنٹ کو ناقابل سراغ سرکہ استعمال کرنے، سبزیوں اور گوشت کو زمین پر سٹور کرنے جبکہ ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر خالد کریانہ سٹور کو سربمہر کردیا گیا۔ اس کے علاوہ مظفر گڑھ میں ہیڈ بکینی کے قریب دودھ بردار گاڑی کو چیک کیا گیا۔ لیکٹوسکین ٹیسٹ کی مدد سے گاڑی نمبر LZD 2153 میں موجود دودھ کو چیک کیا گیا۔ دودھ میں فیٹ کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر 1 ہزار 450 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ اسی طرح راجن پور میں ربنواز کریانہ سٹور کو ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے پر 20 ہزار جبکہ بہاولپور میں الصدیق بیکری کو پروڈکشن ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر 12 ہزار اور لیہ میں بسم اللہ ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید مظفرگڑھ میں سجاد ملک کولیکشن سنٹر کو غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔.مجموعی طور کی گئی کارروائیوں میں 40 کلو ملاوٹی مصالحے، 23 کلو مرچیں،14لٹر اور 636 ساشے گٹکا تلف کیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -