شہری کے گھر ڈکیتی‘ ڈاکو 80 لاکھ نقدی‘ 5 تولے سونا لوٹ کر فرار

 شہری کے گھر ڈکیتی‘ ڈاکو 80 لاکھ نقدی‘ 5 تولے سونا لوٹ کر فرار

  

ملتان (وقائع نگار) لوہاری گیٹ کے علاقے باوا صفرا میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارادت۔دو نا معلوم مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور اہل خانہ یرغمال بناکر 80 لاکھ روپے اور پانچ تولے سونا  لوٹ لئے۔اور موقع سے فرار ہوگئے۔مقامی اور اعلی پولیس افسران کا موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ۔پولیس فی الحال حالات مشکوک ہونے کیطرف (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)

سوچنے پر مجبور۔جبکہ مذکورہ واقعہ پر ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کہ گرفتاری کا حکم دیا ہے۔معلوم ہوا ہے تھانہ لوہاری کے علاقے باوا صفرا روڈ پر واقع محمد سلیمان ولد بشیر احمد کے گھر دن دیہاڑے دو نامعلوم مسلح افراد گھسے۔جہاں ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنایا۔اور دوران تلاشی گھر سے 80 لاکھ اور پانچ تولے سونا  لوٹ کر فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔جنہں وں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔موقع سے شواہد اکٹھے کیئے۔مذکورہ واقعہ کی اطلاع پر ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو فوری ملزمان گرفتار اور ریکوری کرنے کا حکم دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات لینے پر مدعی نے ساٹھ لاکھ روپے کی وارادت ہونے بتلایا۔بعدزاں اسی لاکھ روپے کی ڈکیتی ہونے کے بارے میں کہا ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ متاثرہ شخص کی ایک چھوٹی سی مل ہے۔گھر میں بھائی اور بھابیاں بھی رہائش پذیر ہیں۔جو وارادت کے وقت گھر میں موجود نا تھیں۔لاکھوں روپے گھر کی عام سی الماریوں میں رکھنا اور پھر واردات ہونا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے جبکہ دوسری جانب پولیس نے مذکورہ واقعہ کو فی الحال مشکوک قرار دینا مناسب سمجھا ہے۔

ڈکیتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -