ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانیوالا اہلکار سندھ میں اغواء‘ پولیس میں کھلبلی

ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانیوالا اہلکار سندھ میں اغواء‘ پولیس میں کھلبلی

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) اغوا کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے جانے والے پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ پولیس کا اے ایس آئی سندھ میں خود اغوا ہو گیا، پولیس میں کھلبلی، تھانہ روہیلانوالی کے اے ایس آئی محمد ظفر کا فون بند، گزشتہ روز سے اہلخانہ اور محکمہ کے ساتھ کوئی رابطہ (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

نہیں،اہلخانہ سخت پریشان،پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ روہیلانوالی کے اے ایس آئی محمد ظفر گزشتہ روز سے عدم پتہ ہے،اس کا فون مسلسل بند ہے اور اہلخانہ اور محکمہ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے اہلخانہ پریشان ہیں اور محکمہ کو بھی تشویش لاحق ہو گئی ہے،پولیس ترجمان کے مطابق مزکورہ اے ایس آئی مقدمہ نمبر 518/11 بجرم 365 اے مندرجہ تھانہ روہیلانوالی کیمجرمان اشتہاریوں کے خلاف تحرک کیلئے سندھ گیا تھا۔ اے ایس آئی  سے 17 فروری شام 4 بجے آخری بار رابطہ ہوا تھا، جس کے بعد نمبر بند ہو گیا ہے۔مسلسل رابطہ نہ ہونے پر پولیس ٹیم کو مذکورہ اے ایس آئی کو تلاش کرنے کیلئے  سندھ روانہ کیا گیا ہے۔ جبکہ آر پی او ڈی جی خان رانا فیصل نے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کھلبلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -