ہائیکورٹ بار الیکشن‘ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

ہائیکورٹ بار الیکشن‘ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے 27 فروری کو ہونیوالے سالانہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

ہے۔ جس کے مطابق ہائیکورٹ بار کی صدارت کی نشست پر سید ریاض الحسن گیلانی اور محمد عرفان وائیں کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ نائب صدر کی نشست پر اورنگزیب خان بلوچ، فرخ مصطفی کمال اور محمد شہزاد حسین جعفری کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر سجاد حیدر میتلا، چوہدری محمد دلدار برولہ، صفدر حسین سرسانہ اور محمد انور علی خاں رانا مد مقابل ہیں۔فنانس سیکرٹری کی نشست پر مہر محمد نواز نول، عدنان بن ناصر حیدری اور ملک مشتاق حسین حصہ لے رہے ہیں۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر مس فریدہ عثمان قریشی، مس نوشین افشاں بلوچ اور مس شہناز قاضی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ جبکہ ایگزیکٹو کی 7 نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب قرار پانے والوں میں سجاد حسین،فیصل عزیز چوہدری،ظہور احمد چوہدری،ملک محمد یوسف آرائیں،چوہدری طارق محمود،سید جنید ممتاز اور مس شمیم اختر شامل ہیں۔جس کا چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری حبیب اللہ نہنگ نے اعلان بھی کردیا ہے۔27 فروری کو پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سیشام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ جبکہ ایک سے دو بجے کھانے و نماز کا وقفہ ہوگا۔

فہرست

  

مزید :

ملتان صفحہ آخر -