قتل کے ملزم کو عمر قید‘ 10 لاکھ دیت ادا کرنے کی سزا

     قتل کے ملزم کو عمر قید‘ 10 لاکھ دیت ادا کرنے کی سزا

  

 ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) شاذب سعید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تھانہ چوٹی کے مقدمہ بجرم/34 302کے ملزم الطاف کو سابقہ بھابی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا کا حکم دے دیا۔استغاثہ کے مطابق چوٹی کے رہائشی حسین بخش کی بیٹی مسما شریفاں بی بی جو کہ ملزم الطاف کے بھائی ارشاد سے طلاق لیکر کہیں اور شادی کرنا چاہتی تھی۔ الطاف کو اس بات کا (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

رنج تھا جس پر اس نے 30بور پسٹل سے13جنوری2019کو اس کے گھر میں آکر قتل کر دیا تھا۔ہمراہی  ملزمان میں الطاف کا بھائی ارشاد اور شاہنواز  پہلے سے اشتہاری ہیں۔ ان کے دائمی وارنٹ جاری ہیں۔ ملزم الطاف کو عمر قید کے ساتھ دیت 10لاکھ جرمانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کاٹنا ہوگی۔ملزم کو 382-Bکا بھی فائدہبھی ہوگا۔

عمر قید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -