اوور بلنگ‘ مبینہ رشوت خوری کیخلاف کسانوں کا شدید احتجاج 

اوور بلنگ‘ مبینہ رشوت خوری کیخلاف کسانوں کا شدید احتجاج 

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان) واپڈا آفس میں کسانوں کا اووربلنگ اور رشوت ستانی کے خلاف بھرپور احتجاج  کسانوں کامطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز کسان اتحاد لودھراں نے میپکو آفس  لودھراں میں  ایک (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

احتجاجی مظاہرہ کیا  جس کی قیادت ضلعی صدر کسان اتحاد رانا امین اتیرا نیکی کسانوں نے میپکو لودھراں کے خلاف شدید نعرے بازی کی صدر کسان اتحاد رانا امین اتیرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو موجودہ حکومت ہمارے ناک پر لڑی ہوئی ہے دوسرا میپکو لودھراں کے ایکسئین نے ہمارا جینا حرام کیا ہوا ہے ہر ماہ کے بلوں میں اوور بلنگ کی جاتی ہے دو ہزار کی بجائے پانچ ہزار یونٹس ڈال دئیے جاتے ہیں حکومت میپکو صارفین کو بجلی کے میٹر مفت دیتی ہے جبکہ میپکو لودھراں کے اہلکار ڈومیسٹک میٹر پر دس ہزار اور کمرشل میٹر کی مد میں 32 ہزار رشوت لیتے ہیں نہ دینے پر میٹر نہیں لگائے جاتے ایکسئین کرپٹ اور ذمہ دارا میپکو ملازمین کے خلاف کاروائی کی بجائے بل درست کرنے کا کہتے ہیں اگر وہ اپنے دفتر کے کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کریں تو نہ ہی اوور بلنگ ہوگی اور نہ ہی کرپشن ہوگی انہوں نے کہا کہ ابھی توتحصیل لودھراں کے  کسانوں کے ساتھ مظاہرہ کر رہے ہیں سوموار تک ہمارے تمام جائز مطالبات پورے نہ ہوئے تو  ضلع بھرکے تمام کسان بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور موٹر سائیکل ریلی نکالیں گے جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل سوموار والے دن ہی طیکریں گے رابطہ کرنے پر ایکسئین عامر رشید نے بتایا کہ انہیں کرپشن کے حوالے سے کبھی کوئی شکایت نہیں کی گئی ایک سب ڈویژن میں اسٹاف کی کمی کی وجہ سے ریڈنگ صحیح نہیں ہوسکتی  دیگر سب ڈویژن میں اوور بلنگ نہیں کی جاتی انہوں نے کہاکسانوں نے میپکو کے اربوں روپے دینے ہیں اسی وجہ سے کسان میپکو کو بلیک میل کررہے ہیں۔

اوور بلنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -