یوسف رضا گیلانی کے امیدوار بننے سے حکومت میں کھلبلی مچ گئی ہے‘ اعجاز الحق 

یوسف رضا گیلانی کے امیدوار بننے سے حکومت میں کھلبلی مچ گئی ہے‘ اعجاز الحق 

  

وہاڑی (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ زیڈ کے سربراہ چودھری اعجازالحق نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے امیدوار بننے سے حکومت میں کھلبلی مچ گئی ہے کیونکہ وہ پی ٹی آئی کے بہت سے رہنماں کی گڈ بک میں ہیں اگر وہ کامیاب ہو گئے تو وزیراعظم عمران خان کے لیے اعتماد کا ووٹ لینا ضروری ہوجائے گا مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ مختلف شعبوں میں سبسڈی (بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

اور حکومتی عیاشیاں کم کرنے سے ہی کیا جاسکتا ہے وہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر صوبائی صدر مسلم لیگ یوتھ زیڈ ملک ذوالفقار علی سابق ایم پی اے چودھری غلام مرتضی میاں جہانزیب دولتانہ صدر بار چودھری ندیم اکرم پرویز جنرل سیکرٹری سردار مصور خان بلوچ  چودھری خالد نیاز چودھری شاہد الطاف چودھری سرور میاں آصف خورشید ملک سلیم بھارہ میاں ساجد آصف حاجی نوید زرگر چودھری پرویز چودھری رضا چودھری محمد صدیق میاں افضل برکات میاں غفور ملک سعید اختر چودھری کریم بخش لنگڑیال حنیف سندھی شاہد نیاز چودھری میاں وحیدالرحمن و دیگر موجود تھے چودھری اعجازالحق نے مزید کہا کہ سینٹ کے الیکشن کو شفاف اور پیسے کا استعمال روکنے کے لیے کسی طرف سے سنجیدہ کوشش نظر نہیں آرہی نہ جانے کیوں حکومت بھی صرف اوپن بیلٹ کرانے پر زور لگارہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست بہت بڑے کاروبار کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے جس سے سیاسی میدان متوسط طبقہ کی نمائندگی سے خالی ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے ہر سیاسی جماعت کسی نہ کسی سطح پر رابطہ میں رہتی ہے اس لیے ملک کی کوئی سیاسی پارٹی یہ دعوی نہیں کرسکتی کہ وہ کبھی رابطہ میں نہیں رہتی انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے ان کے لیے زمینوں اور بڑی دولت کے اثاثے نہیں چھوڑے البتہ ورثہ میں مذہبی حلقوں کی بے پناہ محبت ضرور ملی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے سرکاری ملازمین پر آنسو گیس کی شیلنگ کو چیک کرنے کے نامناسب بیان سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ سیاستدانوں اور امرا کے لیے ایک قانون ہے ملازمین اور عام افراد کے لیے دوسرا ہے۔

اعجاز الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -