ملتان میں مندر کی تعمیر کے خلاف  اہلحدیث یوتھ فورس کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان میں مندر کی تعمیر کے خلاف  اہلحدیث یوتھ فورس کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان میں مندر کی تعمیر کیخلاف خانیوال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ اہلحدیث یوتھ فورس کے مرکزی رہنما قاری ہدایت اللہ رحمانی کی قیادت میں کیاگیا۔ جس میں مولانا عبدالرحمان شجاع آبادی، قاری۔۔ و(بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)
دیگرشریک تھے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قاری ہدایت اللہ رحمانی کا کہنا تھا کہ حکومت بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے یہ سب کررہی ہے جب ملتان میں ہندووں کی تعداد چند ایک سو سے زیادہ نہیں ہے پھر ایک فوت شدہ اور نان ایشو کو غیر ضروری طورایشو بنایا جارہا ہے اور جس طرح گھناونے انداز میں اس کو علما سے جس طرح منسوب اور موسوم کیا گیا ہے وہ انتہائی شرمناک فعل ہے اسی طرح سرکاری پریس ریلیز بھی شرمناک ہے۔ اس کام کو کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا۔ حکومت اپنا قبلہ درست کرے ملتان میں ہندووں کی تعداد کے مطابق مندر موجود ہیں لہذا کسی اضافی خوشنودی ایکسٹرا آرڈنری کی ضرورت نہیں۔ 
مظاہرہ