ہزاروں امریکی فوجیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار، اعلیٰ حکام، اہلکاروں کو قائل کرنے کیلئے کوشاں 

ہزاروں امریکی فوجیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار، اعلیٰ حکام، اہلکاروں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوج کے ہزاروں اہلکاروں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا، البتہ افسران مسلسل انہیں ویکسین سے متعلق انٹرنیٹ پر موجود افواہوں پر دھیا ن نہ دینے کی ہدایت کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ایئر فورس کے میجر جنرل جیف ٹیلیفیرو نے کانگریس کو بریفنگ کے دوران بتایا ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق فو ج کے دو تہائی اہلکاروں نے ویکسین لینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی اور کہیں یہ تعداد بہت کم ہے،آرمز فورسز کمانڈ کے سرجن بریگیڈیئر جنرل ایڈورڈ بیلی کا کہناتھا ہم ویکسین سے متعلق اہلکاروں کو آگا ہی دینے اور انہیں ویکسین لگوانے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، فوج کی بعض یونٹس میں 30فیصد اہلکاروں نے ویکسین لگانے پر رضا مند ی ظاہر کی ہے جبکہ د یگر یونٹس میں یہ تعداد کہیں 50فیصد اور کہیں 70فیصد ہے۔یاد رہے امریکی فورسز کمانڈ 15 اڈوں کی نگران ہے جہا ں لگ بھگ سات لاکھ 50 ہزار فوجی، ریزرو اہلکار اور نیشنل گارڈز موجود ہوتے ہیں۔جنرل ایڈورڈ بیلی کے مطابق ریاست نارتھ کیرولائنا کے قصبے فورٹ بریگ میں، جہاں ہزاروں اہلکار مستقبل میں تعیناتی کی تیاری کر رہے ہیں، ویکسین کو قبول کرنیوالے اہلکاروں کی شرح صر ف 60فیصد ہے۔ ویکسین لگانے پر رضامندی ظاہر کرنیوالوں کی یہ تعداد اتنی نہیں جس کی ہم توقع کر رہے تھے۔
امریکی فوجی انکاری

مزید :

صفحہ اول -