کورونا، مزید 52افراد جاں بحق 1272نئے مریض رجسٹرڈ لاہور میں 8افراد دم توڑ گئے

کورونا، مزید 52افراد جاں بحق 1272نئے مریض رجسٹرڈ لاہور میں 8افراد دم توڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(نیوزایجنسیاں، جنرل رپوٹر) کورونا وائرس سے مزید 52افراد جاں بحق ہو نے کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 12ہزار 488 ہوگئی،جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 67ہزار 261ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 272نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 85لاکھ 67ہزار 761افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 36ہزار 543نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5لاکھ 30ہزار 597 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 666مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔  ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں مزید 8 کورونا مریض دم توڑ گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 269 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ  معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ اولین ترجیح ہے،دوسرے مرحلے میں 65سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جائیگی، رجسٹریشن کیلئے1166پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ان 65 ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔ 52ہزار سے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔جن کی عمر 65سال سے زیادہ ہے ان کی ویکسی نیشن مارچ کے آغاز سے ہوگی تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکورونا ویکسین لگوائیں۔
کورونا

مزید :

صفحہ اول -