پیپلزپارٹی نے کراچی کی سیٹ نکال کر بنی گالہ کی نیندیں حرام کر دی ہیں، بلاول

    پیپلزپارٹی نے کراچی کی سیٹ نکال کر بنی گالہ کی نیندیں حرام کر دی ہیں، ...

  

 کراچی (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا کہ پی ایس 88کے عوام نے بتا دیا کہ کراچی بھٹو کا ہے، کراچی کی سیٹ نکال کر بنی گالہ کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف ہر میدان میں لڑ رہے ہیں اور شکست دے رہے ہیں، پی ایس 88 اتنے لیڈ سے جیتے ہیں کہ سلیکٹڈ پریشان ہے، ملیر میں جیت نے کٹھ پتلی کو اس کی اصلیت دکھا دی ہے جبکہ اگلے انتخابات میں ان کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے اور اب تک جہاں جہاں الیکشن ہوئے ہیں حکومت کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت پہلے خوش تھی کہ پی ڈی ایم ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن بائیکاٹ کریں گے اور ان کو کھلا موقع ملے گا لیکن پی ڈی ایم نے ایسے کارڈز کھیلے ہیں جس کے بعد حکومت ضمنی انتخابات سے بھی پریشان ہیں اور سینیٹ کے انتخابات کی وجہ سے تو بہت ہی پریشان ہیں، پی ڈی ایم حکومت کو سینیٹ انتخابات میں سندھ، پنجاب اور اسلام آباد سے وار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اراکین کے خفیہ ووٹنگ کے حق کو چھیننے نہیں دیں گے،بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ حکومتی اراکین کو معلوم ہے کہ حکومت جا رہی ہے اس لئے وہ سینیٹ میں انہیں ووٹ نہیں دینا چاہتے ہیں، پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہو گی اور مارچ میں مارچ ہو گا، اسلام آباد جا کر عوام کاحق سلیکٹڈ حکومت سے چھین کر لیں گے۔

بلاول بھٹو 

مزید :

صفحہ اول -