سینیٹ ویڈیو سکینڈل، الیکشن کمیشن میں (ن)لیگ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  سینیٹ ویڈیو سکینڈل، الیکشن کمیشن میں (ن)لیگ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سینیٹ انتخابات میں ویڈیوسکینڈل سے متعلق درخواست 22   فر وری کو الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات میں ویڈیوسکینڈل کی تحقیقات کیلئے (ن)لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی نے درخواست دی تھی۔ جبکہ درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کرے گا۔ درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،  وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین پیمرا، ڈی جی ایف آئی کو بھی فریق بنایا گیا تھا جبکہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جو لوگ ویڈیوسکینڈل میں ملوث ہیں ان کیخلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کی جائے۔
 ویڈیو سکینڈل

مزید :

صفحہ اول -