منصفانہ وسائل کی تقسیم کیلئے شفاف نظام بنایا جائیگا،حفیظ شیخ 

    منصفانہ وسائل کی تقسیم کیلئے شفاف نظام بنایا جائیگا،حفیظ شیخ 

  

   اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے ایسا شفاف نظام بنایا جائیگا جس سے وفاق وصوبوں میں منصفانہ وسا ئل تقسیم کئے جا سکیں تاکہ ریونیو کی بہتر تقسیم سے عوام کی ضروریات پوری کی جاسکیں،این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے 6 گروپ بنا ئے گئے ہیں،پہلا گروپ قومی ترقی،دوسرا وفاق و صوبوں کے درمیان مالی معاملات کی تقسیم کے معاملات دیکھے گا،دونوں گروپس کی سربراہی فنا نس سیکرٹری کریں گے،صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم، ضم قبائلی علاقوں کے مالی معاملات دیکھنے،وسائل کی تقسیم کے حوالے سے صو بو ں اور وفاق میں ہم آہنگی قائم کرنے،پنشن اور ریونیو کی تقسیم کیلئے چار گروپس بھی بنائے گئے ہیں،چاروں گروپس کے سربراہ صوبائی وزیر خز ا نہ ہونگے،جمعرات کو این ایف سی ایوارڈ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا این ایف سی ا یوارڈ میں صوبوں کی تجاویز پر غور کیا گیا، خیبرپختونخوا میں ضم قبا ئلی اضلاع کی ترقی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی،صوبوں اور وفاق کے درمیا ن مالیاتی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا امید ہے اچھے ماحول میں مذاکرات ہوتے ر ہیں گے، ایسا نظام بنایا جا ئیگا تا کہ عوام کی ضر و ر یات جو ریونیو کی بہتر تقسیم سے پوری کی جاسکتی ہیں،جیسے تعلیم،صحت، انفراسٹرکچر کو موثربنانے میں آسانی ہو۔

حفیظ شیخ 

مزید :

صفحہ اول -