پنجاب حکومت کا جعلی و مضر صحت کاسمیٹکس کی روک تھام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزارت قانون پنجاب نے مضر صحت اور جعلی کاسمیٹکس کی روک تھام کیلئے پنجاب کاسمیٹکس کنٹرول بل تیار کرلیا۔ قانون سازی کیلئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب کاسمیٹکس کنٹرول بل 2021پر اجلاس شروع ہوچکا ہے۔ راجہ بشارت نے کہاہے کہ کاسمیٹکس کی تیاری اور فروخت کو قانون کے دائرے میں لارہے ہیں،بہت جلد اسمبلی میں بل آرہا ہے۔پیسے کی آڑ میں کسی کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مجوزہ قانون جعلی اور مضر صحت کاسمیٹکس کی روک تھام ممکن بنائے گا۔
قانون سازی