خانہ پری سے کام نہیں چلے گا، گلے سڑے نظام کو ہر صورت بدل کر رہونگا: عثمان بزدار

    خانہ پری سے کام نہیں چلے گا، گلے سڑے نظام کو ہر صورت بدل کر رہونگا: عثمان ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جیلوں میں اصلاحات کے پروگرام پر ٹھوس پیش رفت نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور7روز میں جیل ریفارمز سے متعلق ایکشن پلان طلب کرلیاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جیلوں میں پنکھوں اورکولروں کی فراہمی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جیلوں میں پی سی اوز کے فنکشنل ہونے کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دونوں رپورٹس متعلقہ حکام اپنے دستخط کے ساتھ وزیراعلیٰ آفس بھجوائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جیل ریفارمز کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل ریفارمز پر فوری پیش رفت چاہتا ہوں۔7روز میں ایکشن پلان بنا کرعملدرآمد کی ٹائم لائن دی جائے۔گلے سڑے نظام کو تبدیل ہرصورت بدل کر ر ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ اہداف کا تعین کیا جائے اورٹائم لائن کے ساتھ ان اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔جیلوں میں اصلاحات لاکرموجودہ نظام کو درست کرنے کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی جیل ریفارمز کا تفصیلی جائزہ لے کر 7روز میں ایکشن پلان پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کو سہولتیں دینے سے کوئی آسمان نہیں گرے گا۔میں نے کئی جیلوں کا خود وزٹ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگز کر کے سب اچھا ہے کی رپورٹ کو کسی صورت قبول نہیں۔ اب خانہ پری سے کام نہیں چلے گا۔انہوں نے کہاکہ قیدی بھی ہماری طرح انسان ہیں اوران کے بھی حقوق ہیں۔قیدی جن حالات میں جیلوں میں رہ رہے ہیں وہ غیر انسانی ہیں۔جیلوں میں غیر قانونی کام کو ہر صورت روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملاقاتیوں سے بھتہ لینے اورقیدیوں کوٹارچر کرنے کی شکایات ملی ہیں،ایسی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں ہونے والے ناروا سلوک کے بارے قیدی شکایت نہیں کرتے۔ملتان جیل کے دورے کے دوران میں نے شکایت باکس چیک کیا تو وہ خالی تھا۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں سب اچھا ہے کی رپورٹ میں کوئی سچائی نہیں۔ قیدیوں کو سردیوں میں گرم پانی ملتا ہے نہ گرمیوں میں ٹھنڈا پانی۔جیلوں میں خواتین قیدیوں اوربچوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ میں خود دیکھ چکا ہوں کہ بیرکوں میں رات کے وقت بلب تک نہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ جیل ہسپتالوں و ڈسپنسریوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،ایم پی اے عائشہ نواز،چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزاوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سینئر وزیر عبدالعلیم خان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ 

عثمان بزدار `

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پربات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں سیف اللہ خان نیازی، اعجاز احمد چوہدری اور دیگر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنے والوں کے اندر خوف ہے اور انہیں شکست نظر آ رہی ہے۔ہارے ہوئے عناصر کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شفافیت کیلئے اوپن بیلٹ ضروری ہے۔پنجاب میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی ہے۔انشاء اللہ سینیٹ الیکشن میں اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آپ نے حکومتی امور میں شفافیت کی مثال قائم کی ہے۔عوام کو تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔اپوزیشن کا منفی بیانیہ پٹ چکا ہے۔سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کی مخالفت سے ان کے چہرے سے جمہوری لبادہ اتر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف پیسے کی سیاست کرنے کے عادی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی اوردیگرشخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب

مزید :

صفحہ اول -