سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ 12کنال زمن کے کاغذات مالک کو واپس کر دیئے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ 12کنال زمین کے کاغذات مالک کو واپس کر دئیے۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈیم فنڈ میں 12کنال اراضی عطیہ کرنے سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔ شیخ شاہد آفتاب الہی نے کہا کہ قبضہ مافیا سے تنگ آکر زمین ڈیم فنڈ میں عطیہ کی، بدمعاشوں نے زیادتی کی، پرچہ بھی ہمارے خلاف درج کرایا گیا۔بیٹے فیضان نے کہا کہ ہمارے والد نے ڈپریشن کی وجہ سے زمین فنڈ میں عطیہ کی۔ اس پر چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ یہ عدالت میں کیا تماشہ لگایا ہوا ہے، عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں، چار پیسوں کے لیے اپنے والد کو ڈپریشن کا مریض کہہ رہے ہو،ڈیم فنڈ میں زمین عطیہ کرنی ہے توخوشی سے دیں، لے جائیں اپنی زمین کی دستاویزات۔سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ 12کنال زمین کے کاغذات مالک کو واپس کر دئیے۔ عدالت نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ملکیت کی دستاویز شیخ آفتاب الٰہی کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔
سپریم کورٹ