سی پیک کی تکمیل سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا، خوشحالی آئیگی: جنر ل باجوہ 

  سی پیک کی تکمیل سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا، خوشحالی آئیگی: جنر ل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ عالمی فورمز پرپاکستان کی حمایت پرچین کی تعریف،دفاعی اورسیکیورٹی شعبہ میں تعاون پرچین کے کردارکو سراہاہے،اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل سے دونوں ممالک کے عوام کوفائدہ ہوگا،دونوں ممالک میں خوشحالی آئیگی۔ جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے چینی سفیرنونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا اور عالمی فورمزپرحمایت پرچین کی تعریف کی۔ آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاعی اورسیکیورٹی شعبہ میں تعاون پرچین کے کردارکو سراہا۔انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبوں کی تکمیل سے دونوں ممالک کے عوام کوفائدہ ہوگا،دونوں ممالک میں خوشحالی آئیگی۔ چینی سفیرنے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردارکو سراہا۔
جنرل باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -