سینیٹ الیکشن، جہانگیر ترین، پھر متحرک، راجہ ریاض، خرم شہزاد، نواب شیرو سیر سے ملاقاتیں 

      سینیٹ الیکشن، جہانگیر ترین، پھر متحرک، راجہ ریاض، خرم شہزاد، نواب شیرو ...

  

  فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سینیٹ الیکشن سے قبل ایک بار پھر متحرک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ذاتی جہاز پر اڑان بھری اور اہم دورے پر فیصل آباد پہنچے۔فیصل آباد میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے ان کا استقبال کیا۔ جہانگیر ترین ایم این اے نواب شیر وسیر کے گھر بھی گئے۔ جہانگیر ترین نے راجہ ریاض سے درخواست کی کہ عبدالحفیظ شیخ میرے دوست ہیں، سینیٹ الیکشن میں ان کو سپورٹ کرنا ہے،فیصل آباد سے حکومتی ایم این اے خرم شہزاد سے بھی جہانگیر تر ین کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے خرم شہزاد کی بیٹی کی شادی جو 25 فروری کو طے ہے پر انھیں پیشگی مبارکباد دی۔ جہانگیر ترین کا ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ذ ر ا ئع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ نے جہانگیر ترین سے تعاون اور مدد مانگ لی ہے۔ جس پر جہانگیر ترین نے عبد الحفیظ شیخ کو مدد کی یقین دہانی کرادی ہے اور کہا ہے کہ آ پ د و ست ہیں مکمل تعاون کروں گا۔ جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ سے کہا آپ ہماری پارٹی کے امیدوار ہیں لازمی سپورٹ کریں گے، جلد اسلام آباد آکر آپ سے ملاقات بھی ہو گی۔

ترین متحرک

مزید :

صفحہ اول -