این اے 75،ن لیگ کا پلڑا بھاری
لاہور (ارشد محمود گھمن)آج 19 فروری ضمنی الیکشن این اے 75ڈسکہ ن لیگی امیدوار نوشین ضاہرے شاہ اور پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ یہ حلقہ ن لیگ کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے،جس کی وجہ مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین ضاہرے شاہ کا پلڑا کا فی بھاری دکھائی دیتا ہے۔دوسری طرف اگر دیکھا جائے تو موجودہ حکومت اس حلقہ سے ن لیگ کی امیدوار سیدہ نوشین ضاہرے شاہ کی کامیابی کو دیکھ کر بو کھلاہٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی حکومتی مشینری کے ساتھ مل کر الیکشن کمپین کا حصہ بنے ہوے ہیں اور تمام داو پیج کے ساتھ یہ سیٹ حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ معاون خصوصی وزیراعظم عثمان ڈار اس حلقہ میں سرے سے اثر ورسوخ نہیں رکھتے بلکہ عثمان ڈار نے اپنی مقبولیت کو بڑھانے اور میڈیا کی زینت بننے کے لئے معاون خصوصی کے عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔مسلم لیگ ن پر بھی ان کے مستعفی ہونے سے کوئی پریشر بڑھتا دکھائی نہیں دیتا ہے۔پی ٹی آئی صوبائی و مرکزی قیادت اور ضلعی قیادت و انتظامیہ کے ساتھ الیکشن کمپین کا حصہ بنے ہوے ہیں۔ اس حلقہ کے عوام میں موجودہ حکومت کے ڈلیور نہ کرنے اور امیدوار علی اسجد ملہی کی حلقہ کے عوام کے ساتھ وابستگی اختیار نہ کرنے اورمہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
ضمنی انتخابات