حکمران غیر ملکی اداروں سے قرض ملنے پر  خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں‘ ذیشان اختر

 حکمران غیر ملکی اداروں سے قرض ملنے پر  خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں‘ ذیشان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
 بہاول پور(بیورورپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ ملک پر ایسا وقت آگیا ہے کہ حکمران غیر ملکی اداروں سے قرض ملنے پر خوشی کے شادیانے بجاتے ہیں۔ آئی (بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)
ایم ایف کی طرف سے پچاس کروڑ ڈالر کی نئی قسط کی منظوری مہنگائی کا ایک اور طوفان لائے گی۔ وزیراعظم بتائیں کہ اپنے وعدوں کو یاد کر کے کیسا محسوس کرتے ہیں؟۔قرض نہیں لوں گا، خود کشی کر لوں گا کہنے والے قوم کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔وزیراعظم کا زراعت میں بہتری لانے کا لیکچر بھی قوم نے سن لیا۔ ملک کے کروڑوں کسان پریشان ہیں۔ چھوٹے کسانوں کی حالت ناقابل بیان ہے۔ ملک کا کسان، دہقان اور نوجوان مایوسی کا شکار ہے۔ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے آنے والی نسلوں کو بھی مقروض کردیا۔ جماعت اسلامی کے اراکین گلی گلی میں قرآن و سنت کا پیغام پہنچائیں۔ حق اور سچ کی فتح یقینی ہے۔ قوم کی گردنوں پر دہائیوں سے مسلط ظالم اشرافیہ بری طرح ایکسپوز ہوگیا۔ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب لائے گی۔انہوں نے کہاکہ ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہاہے۔تعلیمی ادارے پستی کی جانب گامزن ہیں۔ یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کے دعوے تا حال پورے نہیں ہوئے۔ اعلی تعلیم کے لیے مختص بجٹ میں بے تحاشا کمی کی گئی۔ ہسپتالوں کی حالت ناقابل بیان ہے۔ غریب کو علاج کے لیے سینکڑوں میل سفر کر کے بڑے شہروں میں آنا پڑتاہے جہاں ان کاکوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔ لاکھوں پڑھے لکھے نوجوان بے روزگارگھوم رہے ہیں۔ مزدوروں کو مزدوری نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ سودی معیشت سے نجات قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں  اور 26 فروری کو بہاول پور میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کمی قیادت میں مہنگائی مارچ میں شرکت کرئے۔
ذیشان اختر